the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
سماج وادی پارٹی میں نشان اور اقتدار کو لے کر جاری رسہ کشی کے درمیان اب بھی اکھلیش اور ملائم سنگھ یادو میں صلح ہو سکتی ہے۔ لیکن اس کی کچھ شرائط ہیں جسے ملائم سنگھ کو ماننی پڑیں گی۔ اکھلیش یادو کے قریبی ذرائع کے مطابق مفاہمت کا آخری فارمولا یہ ہے کہ ملائم کو ٹکٹ کا اختیار وزیر اعلی کو دینا ہوگا۔ اگر ملائم سنگھ اکھلیش کے چہیتے امیدواروں کو ٹکٹ دیتے ہیں تو وہ قومی صدر اور ریاستی صدر کا عہدہ بھی چھوڑنے کو تیار ہیں۔ اتنا ہی نہیں ان



امیدواروں کا ٹکٹ بھی کاٹنا ہو گا جنہیں اکھلیش پسند نہیں کرتے۔ مجموعی طور پر صلح اسی پوزیشن میں ہو سکتی ہے کہ اکھلیش کی طرف سے اعلان کی گئی امیدواروں کی فہرست کو ملائم سنگھ مان لیں اور بدلے میں اکھلیش قومی اور صوبائی صدر کے عہدے کی قربانی دیں گے۔ فی الحال ملائم سنگھ دہلی سے لکھنؤ پہنچ چکے ہیں۔ اب دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کیا آج ان کی ملاقات اکھلیش سے ہوتی ہے کہ نہیں۔ اگر دونوں کے درمیان ملاقات ہوتی ہے تو شاید صلح کی ایک آخری پہل بھی ہو سکتی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.